اراضی خرد برد کیس،سابق اے ڈی سی قصور سمیت 8ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تو سیع

پیر 30 جنوری 2017 23:06

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2017ء)عدالت نے 1205کنال اراضی خرد بردکرنے کے کیس میں سابق اے ڈی سی قصور سمیت 8ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2روز کی تو سیع کر دی ۔گزشتہ روز ضلع کچہری میں 1205کنال اراضی خرد برد کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پٹواری پرویز اور ابراہیم خالد بھی مقدمہ میں ملوث ہیں ،نائب تحصیلدار شہباز شاہ ، پٹواری عبدالجلیل اور عارف قادری نے ملزم سے مل کر خرد برد کی ، عامر عقیق کا برادر نسبتی سلمان منج اور فرنٹ مین اسلم اسحاق خان مقدمہ میں ملوث ہیں ، سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر قصور نے اراضی رشتہ دارو ں کے نام منتقل کی ۔

وکیل نے استدعا کی کہ ملزمان سے مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ میں 11روز کی تو سیع کی جائے ۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ اب تک حاصل کیے گئے جسمانی ریمانڈ کے دوران کچھ بھی برآمد نہیں ہوا ، بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔تاہم عدالت نے سابق اے ڈی سی قصور سمیت 8ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2روز کی تو سیع کر دی ۔