وزیراعلیٰ کی زیرصدار ت اجلاس، ’’خادم پنجاب چائلڈ نیوٹریشن اینڈ سٹنٹنگ ریڈکشن پروگرام‘‘ کی منظوری

پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع سے ہوگا،عملدرآمد کیلئے موثر میکانزم اور بھرپور آگہی مہم چلانے کی ہدایت صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیتی ہے، قوم کی مائوں اوربچوںکی صحت کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں‘شہبازشریف

پیر 30 جنوری 2017 23:05

وزیراعلیٰ کی زیرصدار ت اجلاس، ’’خادم پنجاب چائلڈ نیوٹریشن اینڈ سٹنٹنگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت یہاں ’’خادم پنجاب چائلڈ نیوٹریشن اینڈ سٹنٹنگ ریڈکشن پروگرام‘‘کے حوالے سے قائم صوبائی سٹیرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا،جس میں ’’خادم پنجاب چائلڈ نیوٹریشن اینڈ سٹنٹنگ ریڈکشن پروگرام‘‘ کی منظوری دی گئی۔ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں چائلڈ نیوٹریشن اینڈ سٹنٹنگ ریڈکشن پروگرام کا آغاز کیا جائے گااوراس پروگرام کا دائرہ کار مرحلہ وار پنجاب کے دیگر اضلاع تک پھیلا یا جائے گا۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب چائلڈ نیوٹریشن اینڈ سٹنٹنگ ریڈکشن پروگرام ماں اور بچے کی صحت کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیتی ہے۔ انہو ںنے ہدایت کی کہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے موثر میکانزم بنایا جائے کیونکہ مانیٹرنگ کا جامع نظام انتہائی ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم کی مائوںاوربچوں کی صحت کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیںاوراس میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔

پروگرام پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ محکمے کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام د یںاوراس حوالے سے متعین کردہ ذمہ داریوں کو بطریق احسن ادا کیا جائے کیونکہ ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے اس پروگرام کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے،لہذا ہم نے ملکراس پروگرام کو کامیاب بنانا ہے ۔اس پروگرام پر پیش رفت کا میں خود جائزہ لوں گا۔ سٹنٹنگ کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں گے۔

انہو ںنے کہا کہ اس پروگرام پر عزم اور محنت سے کام کرنا ہوگا۔روایتی سوچ او ررویو ںکو بدل کر جدت اور انفرادیت سے کام کرنا ہے اور تمام متعلقہ محکموں نے مل کر اس پروگرام کو کامیاب بنانا ہے۔ اس ضمن میں قائم کردہ صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس کی خود صدارت کروں گا۔ انہوںنے ہدایت کی کہ پروگرام کے حوالے سے بھرپور آگہی مہم چلائی جائے۔ممبر ہیلتھ ،منصوبہ بند ی و ترقیات نے پروگرام کے اہم خدوخال اوراس پر عملدر آمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، بیگم ذکیہ شاہنواز، خواجہ سلمان رفیق، سید ہارون سلطان بخاری، خواجہ عمران نذیر، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :