بھارتی ریاست گجرات میں گائے کے بچھڑے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد فسادات شروع ہوگئے
مشتعل ہندو انتہا پسندوں نے کئی دکانوں کو تباہ کر دیا ،ْ پولیس کا آنسو گیس کا استعمال ،ْ لاٹھی چارج ،ْ کئی زخمی
پیر 30 جنوری 2017 22:56
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2017ء) بھارتی ریاست گجرات میں گائے کے بچھڑے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد فسادات شروع ہو گئے ،ْ مشتعل ہندو انتہا پسندوں نے کئی دوکانوں کو تباہ کر دیا جبکہ پولیس نے انتہا پسند ہندوئوں پر قابو پانے کیلئے آنسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج کیا ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گجرات کے شہر سورت کے نواحی علاقے گودودارا میں پیش آیا جہاں ایک سڑک سے بچھڑے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد انتہا پسند ہندو مشتعل ہو گئے، مشتعل افراد نے کئی دوکانوں میں توڑ پھوڑ کی، کاروباری مراکز بند کرا دئیے اور پولیس پر پتھرائو کیا۔
مقامی پولیس حکام کے مطابق پولیس نے مشتعل افراد پر قابو پانے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے 20 شیل فائر کئے۔ پولیس حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور علاقے میں گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.