وزیراعظم محمد نواز شریف کی سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کے کردار کی تعریف

حکومت پاک نیوی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی ،ْ پاک بحریہ کے سربراہ سے گفتگو

پیر 30 جنوری 2017 22:56

وزیراعظم محمد نواز شریف کی سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کے حوالہ سے پاک بحریہ نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ وہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء الله سے پیر کویہاں وزیراعظم ہائوس میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو بحریہ کے پیشہ وارانہ امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ اہم سمندری تنصیبات کی حفاظت اور ہر قسم کے خطرات کے خلاف ملک کے دفاع کیلئے تیار اور پوری طرح لیس ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ حکومت پاک نیوی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی۔

متعلقہ عنوان :