اپوزیشن جماعتوں نے ایوان کا تقدس مجروح کیا ہے، ایوان میں ہنگامہ آرائی کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، رمیش کمار

پیر 30 جنوری 2017 22:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے ایوان کا تقدس مجروح کیا ہے، ایوان میں ہنگامہ آرائی کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے ایوان میں حکومت کے مثبت رویے کے باوجود اپوزیشن ارکان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ایوان کا جس طرح سے تقدس مجروح کیا وہ عوام کی نظروں میں ہے۔ پارلیمان ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے ایوان کا تقدس اس طرح مجروح نہیں کیا جانا چاہئے۔