صوبائی حکومت عوام کو محدود وسائل کے باوجود ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں ،ضلع نوشہرہ میں دریائے کابل کے کنارے زرعی زمین اور عوام کو سیلاب کے بچاؤ کیلئے حفاظتی پشتوں کی تعمیر پر 33ارب روپے لاگت آئیگی،صوبے کے عوام نے تبدیلی کے نام پر ووٹ دیا، عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ،پی ٹی آئی میں عوام کی جوق درجوق شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی واحد عوامی فلاحی سیاسی جماعت ہے

صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل کی میڈیا سے گفتگو

پیر 30 جنوری 2017 22:15

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2017ء) صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت صوبے کے عوام کو محدود وسائل کے باوجود ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں ضلع نوشہرہ میں دریائے کابل کے کنارے زرعی زمین اور عوام کو سیلاب کے بچاؤ کیلئے حفاظتی پشتوں کی تعمیر پر 33ارب روپے لاگت آئے گی پرانے کشتی پل کے مقام پر نئے پل کی تعمیر سے نوشہرہ کینٹ اور نوشہرہ کلاں کے عوام مستفید ہوسکیں گے اس پل پر 32کروڑروپے لاگت آئے گی ہمیں اس صوبے کے عوام نے تبدیلی کے نام پر ووٹ دیا ہے اور عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھس نہیں پہنچائیں گے پی ٹی آئی میں عوام کی جوق درجوق شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی واحد عوامی فلاحی سیاسی جماعت ہے سابق حکومتوں نے لوٹ مار کرپشن اور اقربا پروری کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے تھے موجودہ صوبائی حکومت نے لوٹ مار اقرباء پروری اور کرپشن کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کردئیے ہیں صوبہ خیبرپختونخوا کو مثالی صوبہ بنا کر دم لیں گے کشتی پل کے مقام پر نئے پل کی تعمیر پر ایک اہم پیش رفت ہے اسی طرح بہت جلد قاضی میڈیکل کمپلیکس بھی کام شروع کردے گا۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو کشتی پل کے مقام پر نئے پل کی تعمیراتی کام کے جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے کیا صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میا ں جمشید الدین کاکا خیل نے کشتی پل کے تعمیراتی کام کاجائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پل کی تعمیر سے نوشہرہ کلاں اور نوشہرہ کینٹ کے عوام کا درینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا اس پل پر 32کروڑ روپے لاگت آئے گی انہوں نے کہا کہ عوام کے امنگوں کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت میں کرپشن کی انتہا کی گئی تھی اور 2008سے لیکر 2013تک خیبر پختونخواکی سابقہ حکومت میںوزراء اور ایم پی ایزنے اپنی کمیشن کی خاطر پورے صوبے میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا تھا وہ آج کس مُنہ سے ہماری صوبائی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے دور اقتدار میں اب تک کروڑں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں حلقہ پی کے 14میں گلی کوچوںاور سڑکوں کی تعمیر پر لاکھوں روپے کی خطیر رقم خرچ کردیا ہے لیکن بدقسمتی سے محکمہ سوئی گیس اور محکمہ ٹیلی فون والے اُسی سڑکوں میں کھدائی کر کے ہمارے ترقیاتی منصوبوں کا ستیاناس کر دیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے نوشہرہ اور صوبے کے دیگر علاقوں کے عوام کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے مفوظ بنانے کے لئے دریائے کابل پر محب بانڈہ سے لیکر خیر آباد تک دریا کے کنارے پشتے تعمیر کر کے پورے ضلع نوشہرہ کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچالیا ہے جو کہ موجودہ صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ پرویز خان خٹک کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے اور اس منصوبے پر مجموعی طورپر33ارب روپے لاگت آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :