جماعت اسلامی یو نین کونسل 5 بہارہ کہو کا اجتماع

پیر 30 جنوری 2017 22:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2017ء) جماعت اسلامی یو نین کونسل 5 بہارہ کہو کا اجتماع ارکان ناظم یو سی سجاد احمد عباسی کی زیر صدارت منعقد ہو ا جس میں جماعت اسلامی یو نین کونسل 5 کی دعوتی، تنظیمی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجتماع ارکان میں بہارہ کہو کے مسائل کو اجاگر کرنے اور سیاسی رابطوں کو بڑھانے کیلئے جماعت اسلامی کے رہنماء محمد طارق عباسی کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی قائم کی گئی جبکہ یونین کونسل 5 کی تمام وارڈوں میں جماعت اسلامی کی دعوتی تنظیمی اور سیاسی کام کو بڑھانے کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :