پانامہ کیس میں حق اور سچ کی فتح ہوگی،عوام آئندہ انتخابات میں ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو مسترد کردے،سی پیک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی

ْ پارلیمانی سیکرٹری برائے کابینہ ڈویژن رانا افضل کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 30 جنوری 2017 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و پارلیمانی سیکرٹری برائے کابینہ ڈویژن رانا افضل نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں حق اور سچ کی فتح ہوگی،عوام آئندہ انتخابات میں ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو مسترد کردے،پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کا پانامہ لیکس میں نام نہیں مگر اس کے باوجود اپوزیشن صرف وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے،انشاء اللہ سپریم کورٹ سے حق اور سچ کی فتح ہوگی۔رانا افضل نے کہاکہ پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہاہے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کی تقدیر بل جائے گی،عوام ملکی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عام انتخابات میں مسترد کردے۔…(خ م+ار)