پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی فراہم کرنے میں 10 بین الاقوامی آئل و گیس کمپنیوں کا اظہار دلچسپی

فرانس، اٹلی، ملائیشیا، روس، چین، ترکی، کویت، آذربائیجان اور اومان کی کمپنیاں شامل، کابینہ کی منظوری کے بعد ان کمپنیوں سے ایل این جی کی درآمد پر غور کیا جائے گا

پیر 30 جنوری 2017 21:40

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی فراہم کرنے میں 10 بین الاقوامی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2017ء) پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی فراہم کرنے میں 10 بین الاقوامی آئل و گیس کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد ان کمپنیوں سے ایل این جی کی درآمد پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی فراہم کرنے میں دلچسپی لینے والی کمپنیوں میں فرانس، اٹلی، ملائیشیا، روس، چین، ترکی، کویت، آذربائیجان اور اومان کی کمپنیاں شامل ہیں۔

اومان ٹریڈنگ انٹرنیشنل، آذربائیجان کی اسٹیٹ آئل کمپنی، کویت پٹرولیم انٹرنیشنل لمیٹڈ، ترکش پٹرولیم انٹرنیشنل کمپنی، سائنوپی چین، گاز پروم، اوزی نیفٹ روس، پیٹرو ناس ملائیشیا، ای این آئی اٹلی اور انجی فرانس شامل ہیں۔