اپوزیشن جماعتوں نے ایوان کا تقدس مجروح کیا،ایوان میں ہنگامہ آرائی کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں

ْمسلم لیگ(ن) کے رہنما ورکن قومی اسمبلی رمیش کمار کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 30 جنوری 2017 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما ورکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے ایوان کا تقدس مجروح کیا،ایوان میں ہنگامہ آرائی کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،ایوان میں حکومت کے مثبت رویے کے باوجود اپوزیشن ارکان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،اپوزیشن نے ایوان کا جس طرح سے تقدس مجروں کیا وہ عوام کی نظروں میں غلط ہے،پارلیمان ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے،ایوان کا تقدس مجروح نہیں کیاجانا چاہیے۔…(خ م+ار)