سعودی عرب نے پرائیویٹ حج سیکٹر کی کارکردگی کو اطمینان بخش قراردیدیا

ہوپ کے عہدیداروں کی ڈپٹی وزیر حج سے ملاقات، جدہ میں خواتین کیلئے الگ کاونٹرکیلئے ٹاسک فورس کاقائم کرنیکا فیصلہ

پیر 30 جنوری 2017 20:21

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2017ء) حج گروپ آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ ) کے وفد نے سعودی عرب میں ڈپٹی وزیر حج ڈاکٹر محمد ناصر الشریف سے ملاقات کی اور حج 2017 ء کے انتظامات کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں وفد میں چیئرمین حاجی ثناء اللہ خان ،ْ خیبر پختونخوا کے چیئرمین مسعود شنواری اور عہدیدار شامل تھے اس موقع پر ڈپٹی حج سعودی عرب نے پرائیویٹ حج سیکٹر کی کارکردگی کو اطمینان بخش قراردیتے ہوئے کہاکہ رواں سال حجاج کرام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں پاکستان کا اچھا امیج گیاہے ،اس موقع پر باہمی مشاورت سے رواں سال حج کے دوران پرائیویٹ سیکٹر کے حجاج کرام کو جدہ و مکہ تک پاسپورٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی جس کیلئے فی پاسپورٹ 30 ریال فیس مقرر کی گئی ہے اس کے علاوہ جدہ ایئر پورٹ میں خواتین کیلئے خصوصی لیڈیزعملہ تعینات کیاجائے جو خواتین حجاج کو قطرے سمیت دیگر مسائل و مشکلات میں معاونت کریگا جبکہ بلڈنگ کی صفائی کیلئے بھی ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ رواں سال منیٰ میں ہر حاجی کو تین وقت کا کھانادیاجائیگا جبکہ پاکستان حج مشن کے پیڈ پر حج گروپ لیڈروں کیلئے مستقل طورپر سمز کی فراہمی بھی یقینی بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ہوپ کے مطالبے پر وزیر حج نے اس سال حج گروپ لیڈروں کی گاڑیوں کیلئے اجازت نامہ بھی جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ملاقات کے دوران موسسہ کے چیئرمین کا کہناتھاکہ رواں سال منیٰ ،ْ مزدلفہ اور عرفات میں خواتین اور مردوں کو الگ الگ رکھاجائے ہوپ کے عہدیداروں نے سعودی حکام کی جانب سے پرائیویٹ حج سیکٹر کی کارکردگی کو سراہنے پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :