اقوام متحدہ نےصدرٹرمپ کامہاجرین سے متعلق ایگزیکٹوآرڈرغیرقانونی قراردیدیا۔عرب ٹی وی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 جنوری 2017 17:30

اقوام متحدہ نےصدرٹرمپ کامہاجرین سے متعلق ایگزیکٹوآرڈرغیرقانونی قراردیدیا۔عرب ..

جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جنوری2017ء) : اقوام متحدہ نےصدرٹرمپ کا مہاجرین سے متعلق ایگزیکٹو آرڈرغیرقانونی قراردیدیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ زیدبن راعد نے امریکی اقدام کی مذمت بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

خبرایجنسی کے مطابق زیدبن راعد نے کہا کہ قومیتوں کی بنیادپرتفریق کرناانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔7 مسلمان ممالک اور پناہ گزینوں پرپابندی لگانابھی غیرقانونی ہے۔

متعلقہ عنوان :