ڈاکٹر غضنفر مہدی کا ٹیکسلا میں شہاب الدین غوری کی بنائی ہوئی ایک ہزار سالہ قدیم مسجد کے زمین بوس ہونے پر تشویش کا اظہار

پیر 30 جنوری 2017 16:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2017ء) انجمن تاریخ وآثار شناسی کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے ٹیکسلا کی حدود میں واقع شہاب الدین غوری کی بنائی ہوئی ایک ہزار سالہ قدیم مسجد کے عدم توجہی کی وجہ سے زمین بوس ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس بات کا علم گزشتہ روز حضرت شاہ اللہ دتہ ثقافتی کاررواں میں ہوا اور کانفرنس کے تمام شرکاء نے اس پر نہایت افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ انجمن تاریخ وآثار شناسی گزشتہ دس سالوں سے اس امر کی طرف توجہ مبذول کرارہی تھی کہ اس تاریخی مسجد کو محفوظ کیا جائے مگر متعلقہ محکموں نے اس پرتوجہ نہیں دی اور ایک قیمتی تاریخی اثاثہ منہدم ہوگیا۔

ڈاکٹر غضنفر مہدی نے متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :