وزارت داخلہ رواں سال میں الیکٹرانک پاسپورٹ کا اجراءکرئے گی-بائیومیٹرک نظام پر مشتمل ای پاسپورٹ میں موجود مائیکرو کمپوٹرچپ کو ٹریک کیا جاسکتا ہے-ماہرین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 جنوری 2017 16:17

وزارت داخلہ رواں سال میں الیکٹرانک پاسپورٹ کا اجراءکرئے گی-بائیومیٹرک ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جنوری۔2017ء) وزارت داخلہ رواں سال میں الیکٹرانک پاسپورٹ کا اجراءکرئے گی-دنیا بھر میں سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ای پاسپورٹ کو ترجیح دی جارہی ہے-بائیومیٹرک نظام پر مشتمل ای پاسپورٹ میں موجود مائیکرو کمپوٹرچپ کے اندر پاسپورٹ ہولڈر کا مکمل بائیو میٹرک ریکارڈ‘تصاویر‘ڈیٹا ‘ سفری تفصیلات‘بنک اکاﺅنٹس سمیت دیگر شناختی اور تعلیمی کوائف موجود ہونگے- سال2005سے اب تک 120سے زائدممالک ای پاسپورٹ کا اجراءکرچکے ہیں -انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کے ایک فیصلے کے تحت مائیکرو کمپوٹرچپ والے پاسپورٹ کے اجراءکے لیے تمام ممالک پابند ہیں -پاسپورٹ میں موجود مائیکرو کمپیوٹرچپ کو ٹریک بھی کیا جاسکے گا-واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کی جانب سے انسانوں میں مائیکرو کمپیوٹرچپ جسم میں داخل کرنے کی تجویزانسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا-دنیا کے مختلف ممالک میں پہلے ہی غیرملکیوں کو موبائل فونزکے ذریعے ٹریک کیا جاتا ہے تاہم الیکٹرانک پاسپورٹ سے یہ عمل قانونی شکل اختیار کرلیتا ہے جسے کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا-وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق مئی2017سے پاکستان الیکٹرانک پاسپورٹ جاری کرنا شروع کردے گا توقع کی جارہی ہے کہ ای پاسپورٹ کی فیس میں شروع کے چند سالوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا تاکہ تمام شہری اپنے پاسپورٹ کو الیکٹرانک پاسپورٹ میں تبدیل کرلیں -واضح رہے کہ پاکستان میں پہلے ہی سمارٹ کارڈ کے نام سے مائیکروکمپیوٹرچپ والے شناختی کارڈ جاری کیئے جارہے ہیں جن کے بارے میںکچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکروکمپیوٹرچپ والے قومی شناختی کارڈکے اندر لگائی جانے والی چپ کے ذریعے بھی سمارٹ کارڈ کے حامل شہری کو ٹریک کیا جاسکتا ہے-ماہرین کا کہنا ہے کہ ای پاسپورٹ کو عوام میں مقبول بنانے کے لیے کچھ ممالک ای پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا فری انٹری جیسی سہولیات بھی فراہم کرسکتی ہیں -واضح رہے کہ گزشتہ سال سوشل میڈیا کے ذریعے ایک غیرمصدقہ خبر کو پھیلایا گیا تھا کہ امریکا ای پاسپورٹ کے اجراءکے بعد پاکستا ن کو ویزا ویورپروگرام کے حامل ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اس خبر کی امریکی سفارت خانے کی جانب سے تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی -اس وقت امریکا کے ویزا ویور پروگرام میں 38ممالک شامل ہیں جن میں برونائی واحد اسلامی ملک ہے -امریکن ویزا ویوور پروگرام میں شامل ممالک کے شہری بغیرویزا کے 90دن کے لیے انٹری حاصل کرسکتے ہیں -

متعلقہ عنوان :