Live Updates

سیتاوائٹ اسکینڈل،ناجائزبچی اوریہودی لڑکی سے شادی کامعاملہ،عمران خان نے واضح کردیا

میں کوئی فرشتہ نہیں ہوں بلکہ انسان ہوں،اسلام کہتاہے کہ اپنے اور دوسروں کے گناہوں پرپردہ ڈالو۔نجی ٹی وی کی اینکرسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 جنوری 2017 15:53

سیتاوائٹ اسکینڈل،ناجائزبچی اوریہودی لڑکی سے شادی کامعاملہ،عمران ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جنوری2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیتاوائٹ اسکینڈل، ناجائزبچی کے معاملے کو واضح کرتے ہوئے کہاکہ میں کوئی فرشتہ نہیں ہوں بلکہ انسان ہوں،اسلام کہتاہے کہ اپنے اور دوسروں کے گناہوں پرپردہ ڈالو۔انہوں نے نجی ٹی وی کی اینکرسے گفتگو کے دوران سیتاوائٹ اسکینڈل، ناجائزبچی اور یہودی لڑکی سے شادی کرنے کے حوالے سے بتایا کہ اسلام کہتاہے کہ اپنے اور دوسروں کے گناہوں پرپردہ ڈالو۔

(جاری ہے)

یہ اس لیے کہتاہے کہ میں اگراپنی زندگی کی کمزوریوں کودنیاپرکھلم کھلا ظاہرکردوں تو میں معاشرے کوتباہ کرنے کے مترادف ہوگا۔یہ منافقت نہیں ہے۔ضروری نہیں ہے کہ میں اگرکوئی کمزوری ہے تو میں اس کااعلان کردوں کیونکہ مجھے نوجوان فالو کرتے ہیں۔اس کے برعکس مجھے چاہیے کہ میں اپنی کمزوریاں دور کروں ۔میں پانچ وقت نمازپڑھتاہوں تو دعاکرتاہوں کہ اللہ مجھے سیدھے راستے پرلگائے۔اس کامطلب میں کوئی فرشتہ نہیں ہوں بلکہ انسان ہوں۔جبکہ انسان اپنے آپ کوبہتربنانے کیلئے اپنے نفس سے لڑتا رہتاہے۔۔۔مزید عمران خان نے کیا کہا؟ویڈیودیکھیں

سیتاوائٹ اسکینڈل،ناجائزبچی اوریہودی لڑکی سے شادی کامعاملہ،عمران ..
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :