مکہ مکرمہ:بیت اللہ کافرش سخت گرمی میں ٹھنڈا رہنے کی وجہ سامنے آگئی

خانہ کعبہ کے فرش کوٹھنڈا رکھنے کیلئے نایاب التاسوس ماربل نصب کیاگیاہے،تاکہ عازمین حج اورعمرہ کی سعادت حاصل کرنیوالوں کیلئے آسانی رہے ۔رپورٹ العربیہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 جنوری 2017 15:04

مکہ مکرمہ:بیت اللہ کافرش سخت گرمی میں ٹھنڈا رہنے کی وجہ سامنے آگئی

مکہ مکرمہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جنوری2017ء) : مکہ مکرمہ میں بیت اللہ کافرش سخت گرمی میں ٹھنڈا رہنے کی وجہ سامنے آگئی ہے،خانہ کعبہ کے فرش کوعازمین حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنیوالوں کیلئے ٹھنڈا رکھنے کیلئے یونانی امپورٹڈ ماربل نصب کیاگیاہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کااظہار حرم پاک اور مسجد الحرام کے صدر برائے جنرل افیئرزنے کیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیت اللہ اور مسجد نبوی کے فرش کوٹھنڈا رکھنے کیلئے نیچے کوئی پانی کی پائپ لائن نہیں‌ بچھائی گئی۔ بلکہ یونان سے خاص قسم کامہنگا ترین نایاب پتھرالتاسوس امپورٹ‌کیا گیا ہے۔ اس نایاب ماربل کی خاصیت یہ ہے کہ گرمیوں میں سورج کی تپش کو جذب کرنے کی بجائے واپس موڑ دتیا ہے۔ یہ پتھر رات کے اوقات میں رطوبت کوجذب کرنے اور دن کے وقت میں اس جذب شدہ رطوبت کو خارج کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی لیے سخت گرمی میں بھی عازمین حج اور عمراہ کی سعادت حاصل کرنے والوں‌ کیلئے آسانی رہتی ہے۔ تاہم اس سے قبل یہ کہا جاتا تھا کہ فرش کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے نیچے پانی کی پائپ لائن بچھائی گئی ہیں، تاکہ عازمین کیلئے فرش رہے اور انہیں بیت اللہ کاطواف کرنے یا عبادت کرنے کیلئے کسی سختی کاسامنا نہ کرناپڑے۔ تاہم اب اس کی وجہ سامنے آگئی ہے کہ یونان سے امپورٹڈ کیاجانیوالا نایاب ماربل تھاسس لگایا گیاہے۔ جس کی خاصیت ہے کہ سورج کی تپش کوجذب نہیں کرتا۔ واضح رہے اللہ تعالی نے دنیامیں اپنے بندوں کی آسانی کیلئے ایسی نایاب چیزیں پیدا کی ہوئی ہیں کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔یہ ماربل بھی اللہ تعالی کی انہی چیزوں کی عکاسی کرتا ہے۔

مکہ مکرمہ:بیت اللہ کافرش سخت گرمی میں ٹھنڈا رہنے کی وجہ سامنے آگئی

متعلقہ عنوان :