امریکی صدرکی برطانیہ آمد کیخلاف عوامی پٹیشن تیارکرلی گئی

پٹیشن پرچندگھنٹوں میں ایک لاکھ افرادنےدستخط کردیئے،احتجاجی مارچ کی تیاری بھی شروع کردی گئیں۔خبرایجنسی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 جنوری 2017 14:30

امریکی صدرکی برطانیہ آمد کیخلاف عوامی پٹیشن تیارکرلی گئی

لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جنوری2017ء) : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ میں داخل ہونے پرپابندی عائد کرنے کے حق میں عوامی پٹیشن تیار کرلی گئی ہے،پٹیشن پرچندگھنٹوں میں ایک لاکھ افرادنےدستخط کردیئے۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کو روکنے کیلئے برطانیہ میں عوامی پٹیشن کاآغاز کردیاگیاہے۔ عوامی پٹیشن پرچند گھنٹوں میں ایک لاکھ افرادنےدستخط کردیئے۔ جبکہ برطانیہ میں بڑے پیمانے پراحتجاجی مارچ کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے امریکی صدر 7مسلمان ممالک کےشہریوں کی امریکا میں داخلے پرپابندی پرامریکی صدرشدید تنقید کی زد میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :