آزادکشمیر :وادی لیپہ کے بازار میں آگ لگنے کے باعث 85دکانیں اور 10سے زائد مکانات جل گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 جنوری 2017 12:47

آزادکشمیر :وادی لیپہ کے بازار میں آگ لگنے کے باعث 85دکانیں اور 10سے زائد ..

مظفرآباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جنوری۔2017ء) آزادکشمیر کی وادی لیپہ کے مرکزی بازار میں آگ لگنے کے باعث 85دکانیں اور 10سے زائد مکانات جل گئے۔ علاقے میں آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کا کوئی نظام موجود ہی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں دکانوں اور متعدد مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ آگ سے علاقے میں بنایاگیا آٹا ڈپو بھی جل گیا۔علاقے میں فائر بریگیڈ کی سہولیات موجود نہیں، جس کی وجہ سے آگ بجھانے میں پریشانی کا سامنا رہا اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف رہے۔

متعلقہ عنوان :