گوجرنوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے باپ اور 4 بچے جاں بحق ‘ماں شدید زخمی ہو گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 جنوری 2017 12:47

گوجرنوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے باپ اور 4 بچے جاں بحق ‘ماں شدید زخمی ..

گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جنوری۔2017ء) گوجرنوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے باپ اور 4 بچے جاں بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے گوندلا والا کے رہائشی تاج دین اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ ایک کمرے کے مکان میں سو رہا تھا کہ رات دیر گئے اچانک چھت ان پر آ گئی جس سے تاج دین اپنے 4 بچوں سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ بچوں کی والدہ عظمیٰ شدید زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمی خاتون کو ملبے سے باہر نکالا۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 10 سالہ علی احمد، 7 سالہ فہد، 5 سالہ سحر اور ننھی مدیحہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تاج دین گدھا گاڑی چلا کر اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا اور حالیہ بارش کے باعث اس کے مکان کی چھت ٹپکتی تو وہ چھت پر مٹی ڈال کر اسے بھرتا رہتا اور جب چھت زیادہ وزن برداشت نہ کر سکی تو نیچے آ گری۔

متعلقہ عنوان :