مستقبل میں پاکستان کو بھی امیگریشن پر پابندی والی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے،وائٹ ہائوس

اتوار 29 جنوری 2017 23:50

مستقبل میں پاکستان کو بھی امیگریشن پر پابندی والی فہرست میں شامل کیا ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) امریکی وائٹ ہائوس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کو بھی امیگریشن پر پابندی والی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ وائٹ ہائوس کے چیف آف سٹاف رائنس پریبس نے امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوز کو انٹرویو میں بتایا کہ مستقبل میں اس بات کا امکان ہے کہ پاکستان کو بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا جائے جن پر امیگریشن کی پابندی عائد کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پابندیوں کے لئے ان سات ممالک کو چنا ہے جن کا کانگریس اور اوبامہ انتظامیہ نے انتخاب کیا ہے ۔ ان سات ممالک میں دہشت گردی کے خطرناک واقعات رونما ہوتے رہے ہیں ۔ وائٹ ہائوس کے چیف آف سٹاف کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم اکثریت والے سات ممالک ایران ، عراق ، لیبیا، سوڈان ، یمن ، شام اور صومالیہ پر امیگریشن پابندی عائد کرنے کے لئے ایک متنازعہ ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب دوسرے ممالک کو بھی پوائنٹ آئوٹ کیا جا سکتا ہے جہاں اسی طرح کے مسائل ہیں جیسا کہ پاکستان اور دیگر ممالک لیکن شائد ہمیں ایسا کرنے کی بعد میں ضرورت پڑے ۔

متعلقہ عنوان :