کراچی،پولیس اور حساس اداروں کی کاروائیاں، 5 ٹارگٹ کلر گرفتار، کئی افراد کو قتل کرنے کا اعتراف

اتوار 29 جنوری 2017 23:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) کراچی میں پولیس اور حساس اداروں نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران سیاسی جماعت کے 5 ٹارگٹ کلر گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

اتوارکو کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پر پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے چار ٹارگٹ کلر گرفتار کر لئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نعیم، سلمان، عقیل اور شاہد نے اورنگی ٹان، شاہراہ فیصل پر قتل کی وارداتیں کیں۔ ان کے قبضے سے کلاشنکوف، پستول اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ سائیٹ سپر ہائی وے پر ایک اور کارروائی میں قتل اور دیگر جرائم میں ملوث سیاسی جماعت کا کارکن نسیم الغنی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :