Live Updates

کراچی ،تحریک انصاف کا وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے ایک اور سنہرا کارنامہ منظر عام پر آ گیا

فیصل واوڈا کا لا لشکر کے ساتھ ہیوی بائیک پرشہر کا وی آئی پی گشت،سکیورٹی والے ہوٹر بجانے پر معمور رہے

اتوار 29 جنوری 2017 23:50

کراچی ،تحریک انصاف کا وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے ایک اور سنہرا کارنامہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) تحریک انصاف کا وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے ایک اور سنہرا کارنامہ منظر عام پر آ گیا، پارٹی کے وی آئی پی لاڈلے فیصل واوڈا نے اپنے لا لشکر کے ہمراہ ہیوی بائیک پر شہر قائد میں وی آئی پی گشت کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو تحریک انصاف کے وی آئی پی لاڈلے فیصل واوڈا لا لشکر کے ساتھ ہیوی بائیک پر کراچی میں وی آئی پی گشت کرتے رہے ۔

تاہم پی ٹی آئی رہنما ہیوی بائیک پر اکیلے نہیں نکلے، سکیورٹی والوں کو بھی ہمراہ لے کر نکلے۔ فیصل واوڈا نے سکیورٹی والوں کو ہوٹر بجانے کا کام سونپ رکھا تھا تاکہ عوام ڈر کر ان کی شاہانہ سواری کیلئے راستہ چھوڑ دیں۔ یوں لاڈلے رہنما نے وی آئی پی کلچر ختم کرنے کا پورا پورا اہتمام کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات