نوڈیرو کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے تین افراد زخمی

اتوار 29 جنوری 2017 22:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) نوڈیرو کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ٹریکٹر تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو کے قریب سعدو دیرو موڑ پر تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے تین افراد عبدالوہاب بروہی، حسن بروہی اور لاڑکانہ شہر کا رہائشی حزب اللہ کلہوڑو شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جائے حادثہ سے ٹریکٹر تحویل میں لیتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :