سندھو واس فائونڈیشن کی جانب سے 10 روزہ تصویری نمائش جاری

اتوار 29 جنوری 2017 22:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) لاڑکانہ میں لگائی گئی تصویری نمائش شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، تصویری نمائش میں رکھی گئی پیئٹنگز تہذیبی اور معاشرتی ماحول کی عکاسی کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں سندھو واس فائونڈیشن کی جانب سے 10 روزہ تصویری نمائش جاری ہے جس میں شہریوں اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد تصویری نمائش کو دیکھنے کے لیے پہنچ رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی نمائشیں معاشرے میں مثبت اثرات مرتب کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی، عوام کی آگاہی کے لئے اس طرح کی مزید تصویری نمائشیں لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں میں بھی منعقد کی جائیں۔