لاہور پویس کاگرین ٹائون میں گرینڈسرچ آپریشن

گرین ٹائون کے علاقہ باگڑیاں سے درجنوں مشکوک افراد زیر حراست جبکہ درجنوں گرفتار

اتوار 29 جنوری 2017 22:00

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ شہر میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر تمام افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔شہر میں مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام ڈو یژنل ایس پیز کور وزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کی ہدایت کی گئی تھی جس کے تحت پولیس نے گزشتہ رات 2بجے سے صبح6بجے تک تھانہ گرین ٹائون کے علاقہ باگڑیاں میں سر چ آپریشن کر کے 925 مشکوک افرادکوچیک کیا گیا 126 افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ 26افراد کو تھانہ گرین ٹائون منتقل کیا گیا۔

55افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا جبکہ 37افراد کو مکمل ویری فکیشن کے بعد رہا کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن میں2ایس پیز،2ڈی ایس پیز،5ایس ایچ اوز،34اپر سپارڈینٹس ،160سے زائد اہلکار، ایلیٹ ٹیموں، حساس اداروں کی خصوصی ٹیمیں ، بم ڈسپوزل سکواڈ کی خصوصی ٹیمیں 6پٹرولنگ گاڑیاں اور 20سے زائد موٹر سائیکلوں پر سوار اہلکاروں نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔سرچ آپریشن کے دوران 300گھروں،15ہوٹلز،4ہوسٹلزمیںرہائش پذیر افراد کے کوائف بھی چیک کئے گئے ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے مزید کہا کہ شہر میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سرچ آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر ہوں گے جو ساری رات جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :