پولٹیکل انتظامیہ اور محکمہ صحت کی غیر قانونی لیبارٹریز‘ میڈسن دکانوں کے خلاف کارروائی

اتوار 29 جنوری 2017 21:50

جمرود۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء)خیبر ایجنسی جمرود تحصیل میں پولیٹیکل انتظامیہ اور محکمہ صحت نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے متعدغیر قانونی لیبارٹریوںاور دوائی کہ دکانوںکوسیل کردیاہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جمرود ضیاء اللہ مروت نے خاصہ دار فورس کے ہمراہ جمرود بازار میں میڈیکل لیبارٹریوں اور دکانوں کا معائنہ کیا اوراسناد نہ رکھنے والے اور غیر معیاری13دکانوں کو سیل کردیا ۔