وزیر اعلیٰ نے ڈاگ بے سود میں تہرے قتل کی واردات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کاحکم دیدیا

اتوار 29 جنوری 2017 21:50

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے ڈاگ بے سود میں تہرے قتل کی واردات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کاحکم دے دیا۔ اور ڈی پی او نوشہرہ واحد محمود کو صاف وشفاف تفتیش اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کا حکم دیا ہے۔ اورکہا کہ تمام حقائق سامنے لائے جائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاگ بے سود میں ماں اور دو جواں سال بیٹوں کے دلخراش قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے اعلی سطحی تحقیقات کاحکم دے دیا۔

اور ڈ ی پی او نوشہرہ واحد محمو د کو اصل ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت جاری کی۔ انھوں نے کہا کہ اس مقدمے کی تفتیش سائنسی بنیادوں پر کی جائے اور اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کی اور مرحومین کی روح کی ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک، ممبر صوبائی اسمبلی میاں خلیق الرحمن اور دیگر سیاسی رہنمائوں کی جانب سے واقعے کی مذمت کی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدری کیا۔

متعلقہ عنوان :