نیب نے زرعی بینک کے منیجر،ایم سی اوزاورسینئراسسٹنٹ کوخردبردکے الزام میںگرفتار کرلیا

اتوار 29 جنوری 2017 21:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے زرعی ترقیاتی بینک کے منیجرخوشدل خان،ایم سی اوبن یامین خان،ایم سی اوزری گل،ایم سی اوسجاد محموداورسینئراسسٹنٹ محمدفیاض کومبینہ طورپرخردبردکے الزام میںگرفتار کرلیا۔مبینہ طورپرملزمان نے جعلی پاس بک اورفرضی معاملت سے 202ملین روپے خردبردکرکے قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچایاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک لمیٹیڈنے قابل کاشت اراضی کے مالکان میںقرضہ جات تقسیم کرنے کی حکمت عملی مرتب کی تھی جوناقابل کاشت اورشاملات اراضی کے مالکان کونہیںدیئے جاتے تھے تاہم ملزمان نے کاشتکاروںاوراراضی کے مالکان کی بجائے دیگرساتھیوںکی ملی بھگت سے عام افرادمیںقرضے تقسیم کیے اورانہیںقابل کاشت اراضی کے مالکان ظاہرکیاتھا۔تحقیقات کے دوران معلوم ہواکہ ملزمان نے اپنے منفی عزائم کی تکمیل کیلئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے بہانے معصوم افرادکی تصاویر،شناختی کارڈکی کاپی اورانگوٹھے کے نشانات حاصل کیے اورانہیںپانچ ہزارسے 20ہزارروپے دیئے گئے جبکہ انکے شناختی کارڈز کے ذریعے لاکھوںروپے زرعی قرضے حاصل کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :