نوشہرہ ‘ ڈاگ بے سود میں خون کی ہولی ‘ماںبیٹوں سمیت قتل‘ ایک زخمی ‘ دو گرفتار

اتوار 29 جنوری 2017 21:50

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) پبی کے علاقے ڈاگ بے سود میں خون کی ہولی کھیلی گئی‘ مسلح افراد نے جرگے میں فیصلے کے باوجود ماںکوبیٹوں سمیت قتل کردیافریق دو ئم سے ایک زخمی ‘ دو گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گل مست ولد افضل خان ساکن محلہ سنگر خیل ڈاگ بے سودنے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بچوں کی کرکٹ پر لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے اس ضمن میں تھانہ میں مشران نے جرگہ کیا اور پیر کو باقاعدہ راضی نامہ کی تاریخ مقرر کی جبکہ ہم لوگ میرے بھتیجے پچیس سالہ فیاض علی اور تئیس سالہ اظہار اللہ پسران شماس خان اوراس کی بھابی مسمات بادامہ بی بی زوجہ شماس خان تیمارداری کے لیے اپنے داماد کے گھر گئے تھے جیسے ہی ہم گھر سے نکلے تو ملزمان شارق خان ولد خالد خان، عالم زیب ولد زیارت خان، کشورولد مصرین،سہیل ولد عالمزیب ، باسط ولد قیوم ساکنان محلہ ٹھیکیدار ن ڈاگ بے سود نے ہم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

اور میرے دو بھتیجوں فیاض علی اور اظہار اللہ پسران شماس خان اوراس کی بھابی مسمات بادامہ بی بی زوجہ شماس خان کو موقع پر قتل کردیا۔ جبکہ میں معجزانہ طو رپر بچ گیا۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔دوسر ے فریق کی جانب سے سہیل خان ولد عالمزیب نے زخمی حالت میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں گھر میںموجود تھا کہ اس دوران ملزمان گل مست ولد نامعلوم، ربنواز ولد نواز ، نصرت ولد احد ، نے ہم پرفائرنگ کی جس سے میں زخمی ہوگیا ۔پولیس نے شارق ولد خالد ‘سہیل اور دوسرے گروپ سے گل مست ولد افضل خان کوگرفتار کرلیا۔جبکہ کشور زخمی حالت میں پبی ہسپتال سے فرار ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :