حکومت اور ان کے ادارے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوام کی مشکلات کے خاتمے کیلئے دن رات جدوجہد کررہے ہیں، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی

اتوار 29 جنوری 2017 21:50

کوئٹہ۔29جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع قلعہ عبداللہ کے ضلعی کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری صوبائی وزیر ترقیات ومنصوبہ بندی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی منعقدا ہوا ۔ اجلاس میں پارٹی کے ضلع ڈپٹی سیکرٹریز ، علاقائی سیکرٹریوں اورعلاقائی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اور علاقائی کمیٹیوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا کہ پشتونخوامیپ پشتون قومی تحریک کے ہر اول دستے کی حیثیت سے اپنے غیور عوام کے حقوق واختیارات کے حصول اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کیلئے جمہوری جدوجہد کو مزید تیز تر کرے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت اور ان کے ادارے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوام کی مشکلات کے خاتمے کیلئے دن رات جدوجہد کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے عوامی نمائندے انتخابی وعدوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے زندگی کے ہر شعبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کی مشکلات کے خاتمے کیلئے دن رات جدوجہد کررہے ہیں ۔ ان ترقیاتی کاموں کے مثبت اثرات اب ہر علاقے میں نمایاں ہیں۔ ہر علاقے میں سڑکوں کی تعمیر ، سکولوں کی منظوری، سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر، سرکاری تعلیمی اداروںکی بحالی ،عوام کو علاج ومعالجہ کی سہولتوں کی فراہمی ، پینے کے صاف پانی کے سکیموں پر عملدرآمد ، علاقے میں زراعت کی ترقی اورکاریزات کی صفائی و ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات ، مختلف علاقوں میں بجلی کی سہولت فراہم کرنے ، طلباء کو وظائف ، سپورٹس فنڈز ،علاج ومعالجہ فنڈز سمیت ہر شعبے میں اقدامات واضح ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ اپنے غیور عوام کے تائید وحمایت سے اپنی جدوجہد مزید تیز کریگی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ15فروری کو پارٹی کا ضلعی سطح پر نمائندہ اجلاس ہوگا جس میں مختلف امور پر فیصلے کرکے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے مزید فیصلے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :