بارشوں سے متاثر ہو نے والے لوگوں میں امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنر جلال الدین کاکڑ

اتوار 29 جنوری 2017 21:20

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء)قلات اور گرد نواح میں حالیہ شدید برف باری اور بارشوں سے متاثر ہو نے والے لوگوں میں امدادی سامان کی تقسیم جاری ہیں آج سے پورے ضلع میں متاثرین کی مکانات کی سروے شروع کیا جارہا ہیں جس کے لیئے تمام انتظات مکمل کردیئے گئے ہیں ہماری ٹیمیں تمام علاقوں میں جاکر برف باری سے ہو نے والے نقصانات کی سروے کریں گے اور ہم اس سروے رپورٹ حکومت بلوچستان کو ارسال کریں گے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر جلال الدین کاکڑ نے قلات کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری سے متاثر ہو نے والے لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کر نے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ شدید برف باری اور بارشوں سے متاثر ہونے والے لوگوں میں بی ڈی ایم ائے کی جانب سے فراہم کی گئی امدادی اشیاء کی تقسیم کا کام جاری ہیں انہوں نے کہا کہ آج سے ضلع قلات کے تمام علاقوں میں متاثرین کے مکانات اور املاک کا سروے کا کام شروع کیا جارہا ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ سروے کا کام چار سے چھ روز میں مکمل کر کے اس کی رپورٹ کو صوبائی حکومت کو ارسال کریں تاکہ متاثرین کے اگلے مرحلے کی بحالی کا کام مکمل ہو سکیں اس موقع پر انہوں نے ملکی ملغزار کلی مصطفی آباد گرانی اور دیگر علاقوں کے متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کئے۔