پاک سرزمین پارٹی کے جلسہ گاہ قومی پرچموں اور پاک سرزمین پارٹی کے بینرز سے سجایا گیا تھا

جلسہ گاہ میں مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ جگہ مختص کی گئی تھی ۔ جلسہ گاہ میں قائدین کے لیے ایک اسٹیج بنایا گیا تھا

اتوار 29 جنوری 2017 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء) پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے اتوار کو تبت سینٹر پر جلسہ منعقد کیا گیا ۔ جلسہ گاہ کو قومی پرچموں اور پاک سرزمین پارٹی کے بینرز سے سجایا گیا تھا ۔ جلسہ گاہ میں مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ جگہ مختص کی گئی تھی ۔ جلسہ گاہ میں قائدین کے لیے ایک اسٹیج بنایا گیا تھا ، جہاں پر پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ۔

اسٹیج پر قومی پرچم اور مصطفی کمال ، انیس قائم خانی کی تصویریں آویزاں تھیں ۔

(جاری ہے)

اسٹیج پر قائدین کے لیے کرسیاں رکھی گئی تھیں ۔ اسٹیج کو 6 کنٹیرز لگا کر تیار کیا گیا تھا ۔ اسٹیج پر پاک سرزمین پارٹی کی تمام قیادت موجود تھی ۔ تبت سینٹر کے اطراف کی عمارتوں پر پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی قد آور تصاویر اور بینرز آویزاں تھے ۔ جلسہ کے شرکاء مختلف علاقوں سے ٹولیوں ، ریلیوں ، موٹر سائیکلوں ، بسوں ، ویگنوں ، رکشوں پر جلسہ گاہ پہنچے ۔ شہر میں پی ایس پی کے جلسے کے لیے مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپ لگے ہوئے تھے ، جن پر پارٹی ترانے اور پارٹی ترانے چلائے جا رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :