پی ایس پی کے جلسہ میں پیش کردہ 7قرار دادوں کی رضا ہارون نے ہاتھ اٹھوا کر شرکائے جلسہ سے منظوری لی

اتوار 29 جنوری 2017 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء) پی ایس پی کے تبت سینیٹر پر جلسہ عام میں پیش کردہ 7قرار دادوں کی پی ایس پی کے سیکریٹری جنر ل رضا ہارون نے ہاتھ اٹھوا کر شرکائے جلسہ سے منظوری لی ۔ پی ایس پی 29جنوری بروز اتوار 2017اس عظیم الشان جلسہ عام میںلاکھوں لوگوں کے اس مجع میںیہ قرار داد پیش کر تی ہے اور لاکھوں لوگوں کا ایوان اس قرار داد کے حق میں اپنی رائے کا آظہارہاتھ آٹھا کر منظور رکریں گے ۔

پی ایس پی یہ مطالبہ کر تی ہے کہ ائین کے آرٹیکل140Aکے تحت مقامی حکومتوں کو مکمل ، مالیاتی،سیاسی ، انتظامیہ اخیارات دئیے جائیںمردم شماری کو صاف شفا ف اور غیر جانبدار بنانے کے لئے بین الا قوامی اصول و ضوابطہ کے عین مطابق پورا کیا جائے اور اسے سیاسی اثرورسوخ سے پاک رکھا جائے۔

(جاری ہے)

ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ اور اسے تمام قوانین اوراصول ضوابط کی حمایت کرتی جس سے ملک کرپشن سے پاک ہو۔

ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے ہر شہری کو آئین و قانون میں دئیے گئے تمام انسانی ، آئینی و جمہوری اور بنیادی حقو ق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔کراچی کے ہر شہری کو پینے کا صاف پانی، نکاسی آب بہتر انتظام، صفائی ستھرائی ، ٹرنسپورٹ ، پارک ،سڑکیں، اسپتال اور تعلیمی اداروں تک رسائی کو ہرحال میں یقینی بنایا جائے۔تعلیم، صحت اور وز گار کی فراہمی ہر شہری کے لئے یقینی بنائی جائے۔

کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ اور منی پاکستان ہے اس کی تعمیر و ترقی اور خوشحا لی کواستحکام پاکستان کیلئے ہر حا ل میں یقینی بنایا جائے۔ کراچی سمیت حیدرآباد میں کیڈیٹ کالج کھولے جائیں او ر ، جس طرح فاٹا اور بلوچستان میں کھولے ہیںاور کراچی کے نوجوانوں کو فوج میں شامل کیا جائے ان کیلئے بلوچستان کی طرح پیکیج دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :