بھارت کی ایل اوسی پرایک بار پھر سیزفائر کی خلاف ورزی، خنجرسیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

پاکستانی فوج نے بھارتی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا ،آئی ایس پی آر

اتوار 29 جنوری 2017 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء) آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے ایل اوسی پرایک بار پھر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خنجرسیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق اتوارکوسہ پہر کے وقت بھارت کی طرف سے بھمبرکے قریب خنجرسیکٹرمیں آر پی جی سیون اوراے جی ایل سے فائرنگ کی گئی۔پاکستانی فوج نے بھارتی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا ۔