ٹنڈومحمد خان جمن شاہ قبرستان کے قریب پھلیلی نہر سے پیپلزلیبر بیور ٹنڈومحمدخا ن کے مقامی رہنما کی بوری میں بند لاش برآمد

واقعہ کے خلاف مشتعل افراد نے شہر میں شٹر ہڑتال ، جزوی طور پر دکانیں بند ہونے کے بعد دوبارہ کھل گئیں

اتوار 29 جنوری 2017 21:20

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء) ٹنڈومحمد خان شہر کے جمن شاہ قبرستان کے قریب پھلیلی نہر سے پیپلزلیبر بیور ٹنڈومحمدخا ن کے مقامی رہنما صابر علی بھٹو کی بوری میں بند گردن کٹی لاش برآمد ہوئی جسے اطلاع ملنے پر سٹی پولیس ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او اصغر عالم ہالیپوٹو نے اپنے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسڑکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہونے والے قتل کا مقدمہ مقتول کے چھوٹے بھائی جنید بھٹو کی مدعیت میں سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے جس پر پولیس نے نامزد ملزم پیپلزپیبر بیور ضلع ٹنڈومحمدخان کے سابق صدر عبدالحکیم دستی کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا ہے مقتول صابر علی بھٹو گلشن فیض کالونی کا رہائشی اور شادی شدہ پانچ بچوں کا باپ تھاوہ کافی عرصہ سے پیپلزلیبر بیورکا سرگرم رہنما تھا واقعہ کے خلاف مشتعل افراد نے شہر میں شٹر ہڑتال کرائی جس کے باعث شہر کے چند علاقوں میں جزوی طور پر دوکانیں بند ہونے کے بعد دوبارہ کھل گئیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مقامی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائینہ کرنے کے بعد پیپلزلیبر بیور و کی ضلعی آفیس کو سیل کردیا بعدازاں پیپلزلیبر بیور وکے گرفتار سابق ضلعی صدر عبدالحکیم دستی کے اہل خانہ نے گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا ان کا کہنا تھا کہ جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اوراعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا نوٹس لیکر تحقیقات کرائی جائے