لاہور پولیس کا شہرمیں پتنگ بازوںاور پتنگ فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

103مقدمات کا اندراج اور 115ملزمان گرفتار،ہزاروں پتنگیں،گچھی اور پنی ڈور برآمد

اتوار 29 جنوری 2017 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء) لاہورپولیس نے گذشتہ روز اتوار کو پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جس میں 103مقدمات درج کرکی115ملزمان کو گرفتارکرلیا اور ان کے قبضہ سی8102پتنگیں ،120گچھی اور213پنی ڈور برآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو حکم دیا کہ وہ شہر میں خونی کھیل پتنگ بازی کرنے اور کروانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں جس پر تمام ڈویژنل ایس پیز نے پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کے لئے خصوصی ٹیمیں بنا کر نگرانی کی اورتمام ایس ایچ اوزنے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی103مقدمات درج کرکے 115ملزمان گرفتار کرلیے اور ان کے قبضہ سے 8102پتنگیں،120گچھی اور213پنی ڈور برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

سٹی ڈویژن نے 12،کینٹ ڈویژن نے 36،سول لائنز نی18،صدرڈویژن نی15، ماڈلٹائون ڈویژن نے 5اور اقبال ٹاؤن ڈویژن نی29ملزمان کو گرفتار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر مزید کہا کہ شہر میں کسی کو بھی اس خونی کھیل پتنگ بازی کی اجازت نہیں دینگے اور جو اس جرم کا مرتکب ہوا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔والدین اور اساتذہ اس حوالہ سے بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔جس کھیل سے اپنے آپ اور دوسروں کی جان تک جانے کا خطرہ ہو اس کھیل سے ہر صورت اجتناب کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :