گرین ٹائون پولیس کا سرچ آپریشن 25افراد گرفتار،کوائف پورے نہ ہونے پر 200افراد کو حراست میں لے لیا

اتوار 29 جنوری 2017 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء) گرین ٹائون پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران25افراد کو گرفتارجبکہ کوائف پورے نہ ہونے پر 200افراد کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گرین ٹائون میں پولیس نے مکمل ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کیاجس 8ایس پی، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے حصہ لیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران مہمند ایجنسی اور افغانیوں سمیت 25افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ چیکنگ کے دوران شناختی کارڈاور دیگر کوائف پو رے نہ ہونے پر 200افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :