بھارت کشمیر میں بدترین ظلم وبربریت کے ذریعہ بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے‘حافظ محمدسعید

مودی سرکارنے بیرونی قوتوں کی شہ پر آٹھ لاکھ فوج کے ذریعہ کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے دنیا کے سامنے جھوٹا پروپیگنڈا پاکستان کیخلاف کیا جارہا ہے،حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کے حقیقی وکیل ہونے کا کردار اداکرے‘امیرجماعة الدعوة

اتوار 29 جنوری 2017 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں بدترین ظلم وبربریت کے ذریعہ بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے،ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال پر سلامتی کونسل اور دیگر اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے، عشرہ کشمیر کے دوران ضلعی سطح پر کامیاب آل پارٹیز کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ہے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ پروگراموں میں ملک بھر کی جماعتوں، وکلاء، تاجروں،طلباء اور سول سوسائٹی کی طرف سے بھرپور شرکت کی جارہی ہے،سال 2017ء کو کشمیر کے نام کرنے کا ہر جگہ خیر مقدم کیا جارہا ہے،جدوجہد آزادی کشمیر میں قربانیاں پیش کرنے والے کشمیری عوام کا بھی عزم و حوصلہ بلند ہوا ہے،یکم سے پانچ فروری تک پورے ملک میں بڑے جلسے، کشمیرکارواں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مرکز القادسیہ چوبرجی میں کارکنان و ذمہ داران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک آزادی جموں کشمیر کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد،جماعةالدعوة لاہور کے مسئول ابوالہاشم ربانی، مولانا ادریس فاروقی ودیگر نے خطاب کیا۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ مودی سرکارنے بیرونی قوتوں کی شہ پر آٹھ لاکھ فوج کے ذریعہ کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے لیکن دنیا کے سامنے جھوٹا پروپیگنڈا پاکستان کیخلاف کیا جارہا ہے۔

حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کے حقیقی وکیل ہونے کا کردار اداکرے۔حکومت و اپوزیشن سمیت تمام سیاسی و سماجی تنظیمیں کشمیر کے مسئلہ پر ایک ہو جائیں۔انہوںنے کہاکہ نریندر مودی آئے دن پاکستان کا پانی بند کرنے کا دھمکیاں دے رہا ہے اورمتنازعہ ڈیموں کے تعمیر کے ذریعہ وطن عزیز کو صومالیہ بنانے کی منصوبہ بندیاں کی جارہی ہیں لیکن ہم صاف طور پر کہتے ہیں کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے نتیجہ میں خطہ کشمیر پر انڈیا کا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رہے گا اور مقبوضہ کشمیر ان شاء اللہ ڈیموں سمیت پاکستان کا حصہ بنے گا۔

حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ انڈیا سے دوستی والا رویہ ترک کریں اور تحریک آزادی کشمیر کو مضبوط بنانے میں کشمیریوں کا کھل کر ساتھ دیں۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ آزادی کی تحریک کشمیریوں کی اپنی ہے ۔ہم سب کے دل اکٹھے دھڑکتے ہیں۔جیلوں میں ظلم سہنے والے،سنگ بازی کرنے والے،مساجد کمیٹیوں کے لوگ عظیم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی اورشبیراحمد شاہ گرفتار ہیں۔

اسی طرح ڈاکٹر محمد قاسم اورمسر ت عالم لمبی قید کاٹ رہے ہیں یہ سب وہ لوگ ہیں جنہوں نے آزادی کی تحریک کو دنیا کے سامنے پیش کر دیاہے۔آج صورتحال یہ ہے کہ کشمیر میںبچے غلیل میں پتھر رکھ کر سنگ بازی کر رہے ہیں۔ان کی تصویریں دنیا کو پیغام دے رہی ہیں۔یہ وہ قربانیاں ہیں جنہوں نے آزادی کا علم بلند کر رکھا ہے۔انہوںنے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر میں اپنا خون اور قربانیاں پیش کرنے والے کشمیریوں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ انہیں مشکل وقت میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

رواں سال کو کشمیر کے نام کرنے کا مقصد بھی کشمیراظہار یکجہتی کرنا اور اس مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ تحریک آزادی جموں کشمیر کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد، جماعةالدعوة لاہور کے مسئول ابوالہاشم ربانی، مولانا ادریس فاروقی و دیگر نے کہاکہ تحریک آزادی کو طاقت و قوت کے بل بوتے پر دبانے کی سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مظلوم کشمیریوں کی مددوحمایت پہلے کی طرح بھرپور انداز میں جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :