Live Updates

ماضی کی حکومتوں میں کرپشن کے ذریعے نظام کو کھوکھلا کیا گیا،مشتاق غنی

صوبائی حکومت نے عمران خان کے ویثرن کے مطابق عملی طور پر کرپشن کے راستے بند کر کے حقیقی تبدیلی لائی ہے ہماری ترجیحات میٹرو نہیں بلکہ اداروں کو درست کرنا ہے،وزیراطلاعات مشتاق غنی

اتوار 29 جنوری 2017 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم و اطلاعات مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں میں کرپشن کے ذریعے نظام کو کھوکھلا کیا گیا صوبائی حکومت نے عمران خان کے ویثرن کے مطابق عملی طور پر کرپشن کے راستے بند کر کے حقیقی تبدیلی لائی ہے ہماری ترجیہات میٹرو نہیں بلکہ اداروں کو درست کرنا ہے تعلیم کا نظام بہتر کر کے ٹاٹ پر بیٹھنے والے اکیس لاکھ بچوں کو فرنیچر فراہم کیا ہے پندرہ ہزار نئے کمرے تعمیر کر کے تیس ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا ایبٹ آباد میں ٹریفک کے بحران سے نجات حاصل کرنے کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وفاق سے بارہ ارب کی لاگت سے شاہراہ کی توسیع کا منصوبہ پر کام شروع کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز بانڈہ جلال خان الیاس خیل میں 13 لاکھ کی لاگت سے حجرہ کی افتتاحی تقریب میں کیا جبکہ اس موقعہ پرممبر تحصیل کونسل ملک سعید اعوان ، ویلج ناظم IIامجد علی خان ،نائب ناظم عمران علی خان ، کونسلز جنرل کونسلرز سمیت معززین علاقہ بھی موجود تھے صوبائی مشیر مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ پی کے 44 میں چالیس کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے شیخ البانڈی لمبی ڈھیری بانڈہ دلازاک میں دو کروڑ 77 لاکھ کے ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 12 ہینڈ پمپ 24 لاکھ کی سکیمیں اور گرلز ہائی سکول کی تعمیر جون کی اے ڈی پی میں شامل ہو گی صوبائی مشیر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے اپنے اتحادیوں سے ملکر صوبے میں بوسیدہ نظام کو ختم کرنے کیلئے ریکارڈ قانون سازی کی کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھ کر اسکے لیے انعام بھی رکھا گیا خالی زبانی دعوئوں کے برعکس عملی طور پر عوام کی خدمت کی صحت کے مسائل بھی حل کرنے میں ہسپتالوں میں واضح تبدیلی لائی ہے ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ ہسپتال کیلئے چھیالیس کروڑ مختص کیے گئے ہیں زنانہ ہسپتال کو بھی بہتر کرنے کیلئے اصلاحات کرینگے مشتاق غنی نے کہا کہ مانسہرہ روڈ وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے ایبٹ آباد میں ٹریفک کے سنگین مسئلہ پر قابو پانے کیلئے چار ارب خرچ ہونگے جس میں تجاوزات اور دیگر تنصیبات ہٹانے کیلئے آٹھ ارب روپے رکھے گئے فلائی اوور سمیت سڑک کی کشادگی بھی ہو گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :