گورنرہائوس پشاورمیں محفل میلاد کااہتمام

اتوار 29 جنوری 2017 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء)بیگم انجینئراقبال ظفرجھگڑا،گورنرخیبرپختونخوانے گورنرہاوس پشاورمیں محفل میلاد کااہتمام کیا۔

(جاری ہے)

اس بابرکت موقع پر کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیراحمدبٹ کی اہلیہ،صوبے کے بعض سابق گورنر صاحبان ، اعلی سرکاری افسران اورصوبائی دارالحکومت کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات کی بیگمات نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے اس مبارک موقع پرسیرت النبیﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اورنبی آخرالزمان محمدﷺ کوخراج عقیدت پیش کیا۔