ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کا مقصد مزید سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے،سعیدغنی

اتوار 29 جنوری 2017 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے ڈاکٹر عاصم حسین کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی سفارش کے باوجود ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کا مقصد انہیں مزید سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ نیب سیاسی ڈرامے بند کرے۔

(جاری ہے)

اگر نیب میں ہمت ہے تو پنجاب کا رخ کر کے دکھائے جہاں تندور روٹی، لیپ ٹاپ اور نندی پور پاور پروجیکٹ اور میٹرو بس میں کرپشن کی داستانیں عام ہیں۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ڈرامائی انداز میں ریفرنس تیار کئے گئے ہیں اور جھوٹی طوطا کہانیوں کے ذریعے ان کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ڈاکٹر عاصم حسین کو کچھ ہوا تو پھر ذمے داری انہی سیاسی طور پر یرغمال بنانے والوں کی ہوں ۔ سعید غنی نے مطالبہ کیا کہ میڈیکل بورڈ کی سفارش اور ڈاکٹر عاصم حسین کی صحت کے پیش نظر انہیں علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :