لاہور سے میلان اور پیرس جانے والی پروازPK719 کے طیارے میں پرواز سے پہلے ہی تکنیکی خرابی کی خبر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے،ترجمان پی آئی اے کی وضاحت

اتوار 29 جنوری 2017 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء) ترجمان پی آئی اے نے میڈیا اطلاعات کے جواب میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سے میلان اور پیرس جانے والی پروازPK719 کے طیارے میں پرواز سے پہلے ہی تکنیکی خرابی کی خبر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ طیارہ لاہور سے پرواز سے کے وقت تکنیکی اعتبار سے درست حالت میں تھا۔

(جاری ہے)

میلان میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ممکنہ طور پر طیارے کی ٹیل سے پرندہ یا کوئی اور چیز ٹکرائی جس سے اس کو معمولی نقصان پہنچا۔ اس بات کا پتہ طیارے کی اگلی پرواز سے پہلے معمول کی جانچ پڑتال کے دوران چلا جو کہ ہر پرواز سے پہلے کی جاتی ہے۔ وہ مسافر جو کہ پیرس کیلئے سفر کر رہے تھے ان کو دوسری ائر لائن سے پیرس بھجوادیا گیا۔ طیارے کی مرمت کی جارہی ہے اور جلد ہی اس کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :