Live Updates

تحریک آزادی کشمیر ہماری پہلی ترجیح ہے، نوازشریف اور ان کی جماعت نے تحریک کیلئے کلیدی کردار ادا کیا،مسلم لیگ (ن)

کچھ طاقتیں پاکستان کو بطوراقتصادی طاقت نہیں دیکھنا چاہتیں،کشمیری عوام وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کی تمام جریدے تعریف کررہے ہیں،سی پیک منصوبہ دشمنوں کی مخالفت کے باوجود کامیابی سے جاری ہے،عوام عمران خان کو 2018 میں سیاست کے میدان سے ہمیشہ کیلئے باہرکردینگے،عمران خان کو ملک کے چپے چپے میں سیاسی طور پرپچھاڑا ہے،وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ترقیاتی منصوبوں کے سب معترف ہیں،قائمقام وزیراعظم آزادکشمیرچودھری طارق فاروق اورڈاکٹرآصف کرمانی کا پاکستان مسلم لیگ ن کا پنڈ بیگوال بارہ کہو میں ورکرز کنونشن سے خطاب

اتوار 29 جنوری 2017 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) نے کہاہے کہ تحریک آزادی کشمیر ہماری پہلی ترجیح ہے،محمد نوازشریف اور ان کی جماعت نے تحریک کیلئے کلیدی کردار ادا کیا،کچھ طاقتیں پاکستان کو بطوراقتصادی طاقت نہیں دیکھنا چاہتیں،کشمیری عوام وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کی تمام جریدے تعریف کررہے ہیں،سی پیک منصوبہ دشمنوں کی مخالفت کے باوجود کامیابی سے جاری ہے،عوام عمران خان کو 2018 میں سیاست کے میدان سے ہمیشہ کیلئے باہرکردینگے،عمران خان کو ملک کے چپے چپے میں سیاسی طور پرپچھاڑا ہے،وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ترقیاتی منصوبوں کے سب معترف ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کا پنڈ بیگوال بارہ کہو میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

قائمقام وزیراعظم آزادکشمیرچودھری طارق فاروق نے اپنے خطا ب میں کہاکہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی جیت کیلئے آصف کرمانی نے اہم کردار ادا کیاتحریک آزادی کشمیر ہماری پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف اور ان کی جماعت نے تحریک کیلئے کلیدی کردار ادا کیاتحریک آزادی کشمیر کو نئی طاقت ملنے کے پیچھے نوازشریف کا وڑن شامل ہے۔

انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں موثر آواز بلند کی وزیراعظم نوازشریف اور تحریک آزادی کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔چودھری طارق فاروق نے کہاکہ کچھ طاقتیں پاکستان کو بطوراقتصادی طاقت نہیں دیکھنا چاہتیں2018 میں پاکستان مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کبھی کشمیر کی تحریک آزادی کا نام نہیں لیانوازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے اپنے خطابب میں کہاکہ آزادکشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن کی فتح پارٹی ورکرز کی محنت کا نتیجہ ہے کسی بھی جماعت نے آزاد کشمیرکے الیکشن میں اتنی بڑی کامیابی حاصل نہیں کی۔انہو ں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں سابقہ حکومت نے کوئی عوام کام نہیں کیاانتخابات میں کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کا وقت آگیا ہے۔

ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہاکہ وفاقی حکومت آزادکشمیر حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان صحیح سمت میں گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کی تمام جریدے تعریف کررہے ہیں۔ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہاکہ سی پیک منصوبہ دشمنوں کی مخالفت کے باوجود کامیابی سے جاری ہے دن رات کام کرکے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب نوازشریف تو دورتم انکے کارکنوں کا مقابلہ بھی نہیں کرسکتے عمران خان 2018 میں بھی نوازشریف کے شیرتمہیں شکست دیں گے۔ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہا کہ سال کے 3سو دن پرویزخٹک اپنے صوبے سے باہر گزارتے ہیںوزیراعلیٰ شہبازشریف کے ترقیاتی منصوبوں کے سب معترف ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جھوٹے الزام لگا کر قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے عمران خان کو ملک کے چپے چپے میں سیاسی طور پرپچھاڑا ہے۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاکہ عمران خان ملکی اداروں کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں عمران خان اپنے اعمال درست کرو اور امن سے رہو۔انہوں نے کہاکہ عوام عمران خان کو 2018 میں سیاست کے میدان سے ہمیشہ کیلئے باہرکردینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات