Live Updates

ہیلتھ کیئرسسٹم کو حقیقی معنوں میں بہترین سروسز فراہم کرنیوالانظام بنائیں گے، ترکی کا ہیلتھ کیئر سسٹم انتہائی شاندار اور منظم ہے اور ترکی نے جامع اصلاحات کر کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنایا ہے، ترک تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ترک وزارت صحت کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 29 جنوری 2017 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے اتوار کو یہاںترکی کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل برائے یورپی یونین و بین الاقوامی امور ڈاکٹر اونر گنر(Dr.Oner Guner) کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،جس میں پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری کے حوالے سے اصلاحاتی پروگرام پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کا ہیلتھ کیئر سسٹم انتہائی شاندار اور منظم ہے اور ترکی نے منظم اور جامع اصلاحات کر کے اپنے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنایا ہے ہم بھی ترکی کے ماڈل سے استفادہ کرتے ہوئے پنجاب کے ہیلتھ کیئرسسٹم کو حقیقی معنوں میں بہترین سروسز فراہم کرنیوالانظام بنائینگے ۔

(جاری ہے)

صوبے کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے اورہم پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے ترکی کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

دوست ملک کے تعاون سے ہیلتھ کیئر سسٹم کو عوام کی توقعات کے مطابق بنائیں گے۔انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں عام آدمی کو بہترین علاج معالجہ ملنا اس کا حق ہے ۔عام آدمی کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ ڈاکٹر اونر گنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کیساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے ہر سطح پر تعاون جاری رکھیں گے۔ ترک وزارت صحت کی ٹیم کے اراکین ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز صحت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :