پنڈی گھیب میں ایک ارب 87 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی کام جاری ہیں جن میں سے ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سوڑا ڈیم کا جلد افتتاح کیا جائے گا ،صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان

اتوار 29 جنوری 2017 21:20

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ پنڈی گھیب میں ایک ارب 87 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی کام جاری ہیں جن میں سے ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سوڑا ڈیم کا جلد افتتاح کیا جائے گا جبکہ 10 کڑور روپے سے کھوڑ واٹر اسکیم، پانچ کروڑ روپے سے شہر ، 4.

(جاری ہے)

5 کروڑ روپے سے اخلاص چوک تا شہباز پور روڈز اور 68 کروڑ روپے کی لاگت سے نوشہرہ چونگی کی پلی کی تعمیرات کا آغاز کر دیا گیا ہے جن کی تکمیل سے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز پنڈی گھیب شہر کی سڑکوں کی تعمیراتی کام کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین آفتاب احمد حیدری، وائس چیئرمین ملک عبیداللہ طاہر، پرسنل سیکرٹری نوید اختر میر ، سردار وقار حسین اور آفتاب حسین نمبردار احمدال بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کو ان کے بنیادی حقوق دینے کا عزم کر رکھا ہے اور ان سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے دریں اثناء چیئرمین آفتاب احمد حیدری اور وائس چیئرمین ملک عبید اللہ طاہر نے بتایا کہ پنڈی گھیب شہر کی سڑکوں کی تعمیرات کے پہلے مرحلہ میں کالج چوک تا گھوڑا چوک براستہ بنہوڑہ اور ہائی سکول چوک پر 20 سے 24 فٹ چوڑی کارپٹ روڈ تین ماہ میں مکمل کی جائے گی جس کے دونوں اطراف نالے اور فٹ پاتھ بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :