Live Updates

پی ٹی آئی کا ساہیوال کا جلسہ بھی قصور کے جلسے کی طرح اختتام پر بدنظمی کا شکار

جلسے کی انتظامیہ نے مچھلی، کباب، چکن ونگز، تکے، گلاب جامن اور برفی سے عمران خان کی تواضع کرنا چاہی، کھانا حفظان صحت کے مطابق ہے، ڈاکٹر سے یہ سرٹیفکیٹ بھی لیا مگر کپتان کھائے بغیر ہی روانہ ہو گئے

اتوار 29 جنوری 2017 21:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ساہیوال کا جلسہ بھی قصور کے جلسے کی طرح اختتام پر بدنظمی کا شکار ہو گیا،جلسے کی انتظامیہ نے مچھلی، کباب، چکن ونگز، تکے، گلاب جامن اور برفی سے عمران خان کی تواضع کرنا چاہی، کھانا حفظان صحت کے مطابق ہے، ڈاکٹر سے یہ سرٹیفکیٹ بھی لیا مگر کپتان کھائے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوارکو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ساہیوال کاجلسہ بھی قصور کے جلسے کی طرح اختتام پر بدنظمی کا شکار ہو گیا۔جلسہ ختم ہوا تو کپتان کے کھلاڑیوں نے ہورڈنگز اور فلیکسز پر دھاوا بول دیا اور مختلف پارٹی رہنمائو ں کے ہورڈنگز اور فلیکسز اتار کر لے گئے۔اس دوران دھکم پیل اور خار دار تار میں الجھنے سے چاچا پی ٹی آئی اور بابا پی ٹی آئی بھی زخمی ہو گئے۔جلسے میں کپتان کی تواضع کے لئے متعدد پکوان بنائے گئے جنہیں عمران خان کھائے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔تاہم دیگر پارٹی رہنماں نے بعد ازاں کھانوں پر خوب ہاتھ صاف کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات