حکومتوں کو مدت سے پہلے ختم کرنے کی روایت درست نہیں ہے ،سی پیک اور فوجی عدالتوں کے مسائل پر وزیراعظم اے پی سی بلا کر سب کو اعتماد میںلیں ، سی پیک میں کے پی اور بلوچستان کے لوگوں پر ظلم نہ ہو تو ہم پاگل نہیں کہ مخالفت کریں ، ہر مسئلے پر کہا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے ،نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل درآمد تک دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ،افغانستان اور پاکستان کا امن ایک دوسرے سے مشروط ہے ،دونوں ملکوں کو اپنے درمیان غلط فہمیاں دور کرنی چاہیں

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

اتوار 29 جنوری 2017 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ حکومتوں کو مدت سے پہلے ختم کرنے کی روایت درست نہیں ہے ،سی پیک اور فوجی عدالتوں کے مسائل پر وزیراعظم اے پی سی بلا کر سب کو اعتماد میںلیں ، سی پیک میں کے پی اور بلوچستان میں لوگوں پر ظلم نہ ہو تو ہم پاگل نہیں کہ مخالفت کریں ، ہر مسئلے پر کہا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے ۔

وہ اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے وزیراعلیٰ ایک دن کہتے ہیں سی پیک پر مطمئن ہوں اور اگلے دن کہتے ہیں کہ مطمئن نہیں ہوں ،حکومت سی پیک پر انڈسٹریل زونز کی لسٹ نہیں دیتی اس لئے خدشات پیدا ہوتے ہیں ۔ اسفندیار ولی نہیںکہا کہ حکومتوں کو مدت سے پہلے ختم کرنے کی روایت درست نہیں ہے ،نئی حکومت بدقسمتی سے پرانی حکومت کی پالیسی کو ایک طرف رکھ دیتی ہے ، خیبرپختونخوا اور مرکز کا معاہدہ نہیں ہوسکتا،کے پی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر کرپشن کا الزام لگایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مردم شماری درست ہوتاکہ فاٹا کو مناسب نمائندگی ملے ، فاٹا کیلئے کابینہ میں خاص کوٹہ رکھا جائے اور فاٹا کیلئے وفاق کی طرف سے علیحدہ سے گرانٹ دینا بھی ضروری ہے ، فاٹا معاملے پر جتنا وقت لگے گا یہ معاملہ گھمبیر ہوتا جائے گا اس مسئلے کو جلدی حل کرنا چاہیے ،ہر مسئلے پر کہا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے ، سی پیک اور فوج عدالتوں کے مسائل پر وزیراعظم اے پی سی بلا کر سب کو اعتماد میںلیں ۔

اسفند یار ولی نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں لوگوں پر ظلم نہ ہو تو ہم پاگل نہیں کہ مخالفت کریں ، نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل درآمد تک دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ،افغانستان اور پاکستان کا امن ایک دوسرے سے مشروط ہے ،دونوں ملکوں کو اپنے درمیان غلط فہمیاں دور کرنی چاہیئں ،اگر فرنٹ ڈور پالیسی کامیاب نہیں ہوتی تو بیک ڈور پالیسی شروع کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ نئے الیکشن میں ہم نئے منشور کیساتھ آئیں گے ،2013کے الیکشن میں ہمارا چیف الیکشن کمشنر حکیم اللہ محسود تھا اس نے ہمارے سینکڑوں کارکنوں اور رہنمائوں کو قتل کروا دیا ،اصولوں کی سیاست کرنے والوں کو پیچھے کر کے دھرنے اور احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو آگے لایا جاتا ہے ۔