بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی

بھمبر کے قریب خنجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ،جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کاروائی ، دشمن کی گنوں کو خاموش کرادیا،آئی ایس پی آر

اتوار 29 جنوری 2017 21:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) بھارتی فوج نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے بھمبر کے قریب خنجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم کسی بھی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنوں کو خاموش کرادیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر بھمبر کے قریب خنجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔آر پی جی سیون اور خودکار گرنیڈلانچر سے فائرنگ کی گئی ۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کے جواب میں منہ توڑ کاروائی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنوں کو خاموش کرادیا۔