وزیر اعظم ملک کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے،مدیحہ رانا

اتوار 29 جنوری 2017 21:10

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ سٹی ایم پی اے مدیحہ رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمدنواز شریف ملک کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے۔پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے حکو مت اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے ۔مسلم لیگ (ن) تمام جاری ترقیاتی منصوبے اسی سال مکمل کرے گی۔

اگلے سال عوام میں دوبارہ جائیں گے اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پانچ سال کیلئے ایک بار پھر محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی خدمت کریں گے۔ پاکستان کے عوام صرف اور صرف ترقی و خوشحالی اور امن چاہتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) لوڈ شیڈنگ، توانائی کے بحران اور دہشت گردی پر قابو پانے سمیت دیگر قومی مسائل کو حل کرتے ہوئے 2018ء میں خوشحال پاکستان کے ساتھ عوام کے پاس جائے گی ،ْ مخالفین کو ووٹ کی طاقت سے کارکردگی کی بدولت شکست سے دوچار کریں گے‘ بلوچستان کراچی اور فاٹا میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کا کریڈیٹ پاک فوج، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ، معیشت کی بحالی اور روزگار کی فراہمی وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں قائم حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ عوام کا معیار زندگی بلندکرنے اور الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے ملک بھر میں نئے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کا قیام، ہیلتھ انشورنس کارڈز، وزیراعظم یوتھ لون اسکیم جیسے منصوبوں کا اجراء کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :