سی پیک کی شکل میں تاریخی سرمایہ کاری معیشت کے لئے آب حیات ثابت ہو گی ،ریاض گجر

اتوار 29 جنوری 2017 21:10

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) صوبائی رہنما پاکستان مسلم لیگ ( ن ) چوہدری ریاض گجر نے کہا ہے کہ سی پیک کی شکل میں تاریخی سرمایہ کاری معیشت کے لئے آب حیات ثابت ہو گی ۔ حکومت جلد ہی توانائی بحران پر قابو پالے گی ۔ حکومت گوادر کو ایشیاء کی بہترین بندر گاہ بنائے گی ۔ معیشت بحالی کے دروازے کھل چکے ہیں حکومتی کی بہترین پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو چکا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی جتنا مرضی پروپیگنڈہ کر لیں وہ عوام کے دلوں سے مسلم لیگ ن کی محبت کو نہیں نکال سکتے۔ عمران خان جھوٹ اور احتجاجی سیاست سے عدالت میں مقدمہ نہیں جیت سکتے، ان کے وکلاء دلائل دے چکے ہیں مگر کاغذا کا ایک بھی ٹکرا بطور ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے جھوٹے اور متضاد سیاسی بیانات پر وزیر اعظم تو کیا کسی رکن اسمبلی کو بھی ڈی سیٹ نہیں کیا جاسکتا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عدالت کے باہر کیس لڑنے کی عادت ہے ۔

انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے۔پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے حکو مت اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے ۔ پاکستان کے عوام صرف اور صرف ترقی و خوشحالی اور امن چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :